Baaghi TV

عمران خان اور جمائمہ کا تاریخی برطانوی گھر فروخت کے لئے پیش

برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان اور ان کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے ساتھ شادی کے دوران اور طلاق کے بعد کئی برسوں تک مقیم رہے، 2 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز (25 ملین پاؤنڈز) کی طلب کردہ قیمت کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

جیو ٹی وی کےمطابق ’اورملی لاج‘ (Ormeley Lodge) کے نام سے معروف یہ 10 بیڈ رومز پر مشتمل الگ تھلگ پراپرٹی جنوب مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں ’ہیم کامن‘ پر رچمنڈ پارک کے قریب واقع ہے۔پراپرٹی کی تفصیلات کے مطابق جارجین دورِ حکومت کے ابتدائی دنوں کا یہ گھر تقریباً 15814 مربع فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جس میں 7 باتھ رومز، باغات اور ایک کاٹیج (چھوٹا مکان) شامل ہے۔یہ وہی مقام ہے جہاں سے عمران خان نے 2006 میں ملک کی تاریخ کے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد جیو نیوز کی ’’پکار‘‘ مہم کے لیے باقاعدگی سے شوز اور پیغامات ریکارڈ کروائے تھے۔

More posts