Baaghi TV

عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا

imran

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پولیس کی سخت سیکیورٹی میں شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق عمران خان کی منتقلی کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں تمام تیاریاں مکمل کی گئی تھیں، جبکہ انہیں پولیس کے قافلے میں سخت سیکیورٹی حصار میں اسپتال لے جایا گیا۔بانی پی ٹی آئی کے اسکواڈ میں اسلام آباد پولیس،ایمبولینس اور ریسکیو 1122 کی گاڑیاں شامل،بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل بھی ہمراہ تھیں

آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کے ہمراہ شفا انٹرنیشنل اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسپتال کے اطراف بھی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے خصوصی اقدامات کرلیے گئے ، بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا جائے گا ، 6 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرے گی ، چیک اپ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال میں داخل کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ایڈمٹ کرنے کی صورت میں بھی خصوصی اقدامات مکمل کرلیے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ جو ساتھی الشفاء ہسپتال گیا، وہ عمران خان کا دوست نہیں بلکہ دشمن ہوگا۔ بے شک اس کی ویورشپ بڑھ جائے گی، لیکن پی ٹی آئی اور عمران خان سے محبت کرنے والوں کی نظر میں اس کی قدر و عزت ختم ہو جائے گی۔جو واقعی عمران خان سے محبت کرتے ہیں، وہ ان کے علاج میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں بنیں گے اور نہ ہی ایسا کوئی قدم اٹھائیں گے جس سے ان کے علاج میں خلل پڑے۔

More posts