عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر اپوزیشن رہنماوں اسد قیصر اور جنید اکبر کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات، اسد عمر بھی شریک ہوئے،
ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے اسپیکر سے عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد میں کردار کرنے کی درخواست کی اور اسپیکر نے جواباً حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی جس متعلق مزید بھی گفتگو ہوئی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی نے ایک دفعہ پھر دوریاں ختم کر کے مزاکرت کی دعوت دے دی،کہا پی ٹی آئی کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفی منظور نہیں ہوئے آپ لوگ واپس آ سکتے ہیں ،پی ٹی آئی اور حکومت مذاکرات کرے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں ،پی ٹی آئی وفدنے سپیکر سے بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے پر بھی توجہ دینے کا کہا
اسپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے،اسد عمر نے کہا کہ اللّٰہ کرے یہ سیاسی عمل کسی اچھائی کا پیش خیمہ ہو، ابھی تو صحت کا معاملہ ہے اسی پر فوکس کرنا ہے،پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے ہم اسپیکر سے مل رہے ہیں، اسپیکر سے کہیں گے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مِن و عَن تسلیم کیا جائے، کچھ بانی کی صحت اور کچھ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قیدی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا طریقہ کار ہے کہ یا تو قیدی کو جیل اسپتال منتقل کیا جاتا ہے یا پھر میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر سرکاری اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔ نجی اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد قیدیوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواستوں کی بھرمار ہو جائے گی۔ اس لئے ہم نے نظر ثانی کا کہا ہے ،باقی جو بھی عدالت کا حکم ہو گا اس پر عمل کیا جائے گا
