Baaghi TV

عمران خان کو ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر مولانا فضل الرحمان کا ردعمل

fazal

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان سے متعلق فیصلہ بہت پہلے آ جانا چاہیے تھا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ احتجاج جاری رکھنا ہے یا ختم کرنا، یہ تحریک انصاف کا اپنا فیصلہ ہے۔

صوبوں کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس موضوع کو بحث کے لیے چھوڑ دینا چاہیے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس حوالے سے اصولی موقف اور عملی حیثیت کیا ہے اور اس وقت ملک کا ماحول کس نوعیت کا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کے معاملے پر فوری طور پر حمایت یا مخالفت کی لکیر کھینچ دینا مناسب نہیں۔ ایسی صحافت نے ملکی مسائل کو مزید بگاڑ دیا ہے جس میں ہر معاملے کو حمایت یا مخالفت کے زاویے سے دیکھا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق صحافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا، "اچھی بات ہے۔”مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان معقول دوریاں ہونی چاہئیں، تاہم تعصب، نفرت اور بلاوجہ مخالفت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنا ہے جبکہ حکومت کو چاہیے کہ ان کمزوریوں کی اصلاح کرے۔

More posts