Baaghi TV

مولانا فضل الرحمان کا بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل

fazal

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی حملہ ہماری خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بھارت کی طرف سے بلا اشتعال جارحیت کی گئی ہے، جس کے خلاف پاکستانی قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت نے حملے میں عام شہری معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا ہے۔

صورتحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے، جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے،خواجہ آصف

واضح رہے کہ بھارت نے ایک روز قبل پاکستان کے 6 مقامات پر 24 حملے کیے تھے جس میں 26 شہری شہید ہوئے، پاک فوج اور فضائیہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے گرائے، جبکہ ہیڈ کوارٹر اور کئی چیک پوسٹوں کو تباہ کیا ہے، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

رات کے اندھیرے میں چور اور بزدل حملے کرتے ہیں،بلاول بھٹو

وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صبح سویرے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی ہے، پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے، پاکستان کے مؤثر جواب کے بعد بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ پاکستان نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا۔

More posts