Baaghi TV

بھارتی جریدے کاحالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا اعتراف

difayi muahda

امریکا اسرائیل جنگ بندی کے لیے پاکستان کے بطور ثالث سامنے آنے کو دنیا بھر میں بھرپور طور پر سراہا جا رہا ہے۔

بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ نے بھی ایران کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا اعتراف کرلیا کہا کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے چیلنجز کے باوجود ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے لیے عزم کا اظہار کیا ہے مصر، ترکیہ اور سعودی عرب نے بھی امریکہ ایران رابطے میں پاکستان کے قائدانہ کردار کو سراہا ہےچاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے پاکستان نے سفارتی کامیابی حاصل کی اور ایران بھی مطمئن رہا، ایران نے پا کستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے کر پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں

عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان کا مخلصانہ کردار شرانگیز بھارتی کردار کے برعکس ہے، خاص کر جب مودی نے ایران پر حملے سے چند روز قبل اسرائیل کا دورہ کیا، یہ ایک مخلص بھائی اور خودغرض موقع پرست ہندوتوا زدہ بھارت کے درمیان فرق ہے،جسے ایران کو سمجھنا چاہیے۔

اسرائیل میں سیکڑوں افراد کا ایران جنگ کے خلاف احتجاج

More posts