ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل امیر حاتمی نے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی حملہ آور امریکی فوجی اہلکار کو پکڑنے یا ہلاک کرنے والے ایرانی شہری یا فوجی کو 30 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔
میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنے بیان میں کہا کہ جو بھی ایرانی کسی حملہ آور امریکی فوجی اہلکار کو کامیابی کے ساتھ گرفتار کرے گا یا اسے ہلاک کرے گا، اسے ایرانی عوام کی جانب سے 30 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔
ان کے مطابق اس انعام کی فنڈنگ عوام کی جانب سے کی جائے گی۔ ایرانی فوجی سربراہ کے اس اعلان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک نئی صورتحال پیدا کر دی ہے۔
حملہ آور امریکی فوجی کو پکڑنے یا ہلاک کرنے پر 30 ہزار ڈالر انعام کا اعلان: ایرانی فوج
