Baaghi TV

سانحہ جڑانوالہ کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں، سردار رمیش سنگھ اروڑہ

‎وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سانحہ جڑانوالہ کی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ 16 اگست کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں اور یہ واقعہ ان کے دلوں پر گہرا زخم چھوڑ گیا ہے۔
‎اپنے بیان میں سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی حکومت تمام مظلوم افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی مؤثر حکمت عملی کے باعث صوبے میں تمام مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
‎صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں اقلیتوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے یا مذہبی اقلیتوں کے حقوق پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
‎سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو بلا امتیاز مذہب اور عقیدے کے تحفظ اور مساوی حقوق فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تمام مذہبی اقلیتوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
‎انہوں نے سانحہ جڑانوالہ کو ایک تکلیف دہ واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام اور معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے قانون پر عملدرآمد ضروری ہے۔

More posts