Baaghi TV

ایران امریکی تجاویزپرغور کر رہا ہے،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

iran

تہران: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکی تجاویزپرغور کر رہا ہے جب کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے تو اس کا اعلان کریں گے۔

ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ دشمن کی جمعرات کی رات کی کارروائی بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی تھی، ایرانی افواج اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ مکمل طور پرتیار ہیں اور صورتحال پر قریبی نظررکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکی تجاویزپرغور کر رہا ہے جب کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے تو اس کا اعلان کریں گے، ہم اپنا کام کر رہے ہیں اور کسی ڈیڈ لائن پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔

دوسری جانب ا یران کے جزیرہ خارگ سے تیل کے اخراج کی اطلاع، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے سیٹلائٹ تصاویر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی،امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران کے تیل کی برآمد کے اہم ٹرمینل سے جزیرہ خارگ کے ساحل پر تیل پھیل رہا ہے،فوری طور پر تیل کے اخراج کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،تیل کے اخراج پر نظر رکھنے والے Orbital EOS کے مطابق، تیل 52 مربع کلومیٹر سعودی عرب کے پانیوں کی طرف پھیلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے،جزیرہ خارگ میں ایران کا سب سے بڑا آئل ٹرمینل، آئل پائپ لائنز، اسٹوریج ٹینک اور متعلقہ انفرااسٹرکچر قائم ہے۔

More posts