Baaghi TV

واشنگٹن میں معرکۂ حق کی تاریخی فتح کی پہلی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

pak

سفارت خانہ پاکستان میں معرکۂ حق کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

تقریب کے دوران “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں اور ملی نغموں نے شرکاء کے جذبات کو گرما دیا جبکہ بنیان مرصوص کے جذبے کی یاد تازہ ہوگئی۔ شرکاء نے وطن عزیز کے تحفظ، سالمیت اور قومی وقار کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی دوراندیش قیادت نے پاکستان کے عالمی اہمیت کے حامل ملک بننے کی پیش گوئی بہت پہلے کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی دراصل دنیا کے امن و سلامتی سے جڑی ہوئی ہے۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی اور قومی یکجہتی، استحکام اور ترقی کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمیشہ اپنے وطن کے دفاع اور وقار کے لیے متحد رہیں گے۔

More posts