Baaghi TV

ایران کے خلاف سخت فوجی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ٹرمپ

qatar

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران پر ایک بار پھر شدید حملے کیے ہیں اور یہ کارروائی امریکی شہریوں اور فوجیوں کی ہلاکت کے ردعمل میں کی جا رہی ہے۔

فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے بعد واشنگٹن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ "ہم نے آج رات ایران پر بہت سخت حملہ کیا، یہ کارروائی ان امریکیوں کو مارنے کا جواب ہے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔”انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر پوری قوم کو دکھ ہے، تاہم وہ فوجی ایک اہم مقصد کے لیے لڑ رہے تھے تاکہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایران کے خلاف سخت فوجی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔

More posts