ایران کی جانب سے کویت ،بحرین ،قطر اور دبئی پر تازہ حملے کیے گئے جس میں کئی امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
الجزیرہ کے مطابق کویت میں امریکی سفارتخانے سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا،کچھ دیر پہلے ایران نےکویت پر ڈرون حملہ کیا تھا کویتی حکام کےمطابق ایرانی ڈرونز کا ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے، ڈرونز کا ملبہ مینا الاحمدی ریفائنری کے قریب گرا، کچھ دیر پہلے کویت نے ایرانی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا
ادھر بحرین میں ایک بار پھر سائرن بج اٹھے، بحرینی حکام کی شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کردی ہے دوسری جانب قطری دارالحکومت دوحہ میں زوردار دھماکے سنے گئے، دوحہ کی فضاؤں میں چھ دھماکے سنائی دیے۔
اس سے قبل بھی ایران نے خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیل پر میزائل داغے امریکی حکام کے مطابق ایرانی حملوں میں تین امریکی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ امریکا اور برطانیہ کے تین آئل ٹینکرز کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں یو ایس سینٹ کام نے امریکی بحری بیڑے ابراھیم لنکن پر چار بیلسٹک میزائل داغنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
بھارتی چینل ہیک کرلیا گیا،’پاکستان ہمیشہ زندہ باد’ کے نعرے چل گئے
اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے بیت شمیش پر ایران نے فتح ٹو میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں نو اسرائیلی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں ایران کی جانب سے رات گئے اسرائیل پر مزید میزائل داغے گئے جن میں ایک دفاعی عمارت کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع ہے اسرائیل کے جنوبی علاقوں میں سائرن بج اٹھے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ صورتحال کے پیش نظر خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
