Baaghi TV

ایران کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ،2 اسرائیلی جاسوس گرفتار

ایران کے مختلف شہروں میں امریکی اور اسرائیلی حملوں، گرفتاریوں اور امدادی سرگرمیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ ایران نے امریکی ڈرون مار گرا نے کا دعویٰ کردیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے اصفہان کے قریب ایک ایم کیو-9 ریپر ڈرون مار گرایا ہے، جسے ایرا ن نے امریکی-اسرائیلی جارح دشمن کا ڈرون قرار دیا۔

ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق یہ کارروائی منگل کو انجام دی گئی اور ایران کی جانب سے مار گرائے گئے ڈرونز کی مجموعی تعداد 146 ہو گئی ہے، ایم کیو-9 ریپر ڈرون عام طور پر نگرانی اور حملوں کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس کی مالیت تقریباً 3 کروڑ ڈالر بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب ایرانی سیکیورٹی فورسز نے شمال مغربی علاقے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر حساس مقامات کی معلومات امریکی اور اسرائیلی خفیہ اداروں کو فراہم کرنے کا الزام ہے تسنیم نیوز کے مطابق ملزمان کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کی جاتی تھی یہ گرفتاریاں صوبہ مشرقی آذربائیجان کے شہر اسکو میں عمل میں آئیں اور دونوں افراد کو عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

More posts