ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران سوشل میڈیا پر سرگرم بعض اکاؤنٹس پر بیرونی خفیہ ایجنسیوں سے روابط کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سرگرم اکاؤنٹس کے مطابق ایران میں ہونے والے مظاہروں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے منسلک اکاؤنٹس کے ذریعے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
انڈیا پراپیگنڈہ کا مرکز، جھوٹ اور فسادات کا سینٹر، ایران میں اس وقت صرف مہنگائی کے خلاف احتجاج ہورہا ہے اور کچھ نہیں مگر یہ انڈین اکاونٹ IRGC بیس پر دھاوا اور کنٹرول حکومت کے ہاتھ سے نکلنے کا دعویٰ کررہا ہے جو کہ سراسر غلط ہے.انڈیا اب صرف اپنے ہمسایہ ممالک تک محدود نہیں رہیں بلکہ ایران جیسے اہم علاقائی ملک میں بھی عدم استحکام اور فساد کو ہوا دے رہا ہے ۔ یہ بات سو فیصد درست ہے کہ انڈیا خطے کے امن، استحکام اور باہمی اعتماد کے لیے شدید خطرہ ہے۔ اگر عالمی برادری نے بروقت اس طرزِ عمل کا نوٹس نہ لیا تو اس کے اثرات پورے خطے کی سلامتی پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
ایران میں ہونے والے احتجاج کو ایسے اکاؤنٹس amplify کر رہے ہیں جو خود کو یورپی یا ایرانی ظاہر کرتے ہیں، تاہم درحقیقت یہ اکاؤنٹس خبروں کے انداز میں رپورٹس شائع کر کے ایران کے اندر بے چینی اور عدم استحکام کو ہوا دے رہے ہیں۔ یہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس زمینی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش، افغانستان اور اب ایران، جہاں جہاں عدم استحکام پیدا ہوا، وہاں بھارت کے مبینہ ’’نشان‘‘ دیکھے جا سکتے ہیں۔ خطے میں بدامنی پھیلانے کے لیے منظم سوشل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے۔
