Baaghi TV

اسلام آباد مذاکرات:ایرانی سفیر نے وفد کی پاکستان آمد سے متعلق بیان ڈیلیٹ کردیا

pak

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی جس میں ایرانی وفد کی پاکستان آمد کے حوالے سے اطلاع دی گئی تھی۔

رضا امیری مقدم کی جانب سے آج صبح ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ شائع کی گئی تھی جس میں ایران کے وفد کی پاکستان آمد کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب یہ پوسٹ ایکس پر دستیاب نہیں ہے ،پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ایرانی وفد آج رات اسلام آباد پہنچے گا تاکہ امریکی مذاکرات کاروں کے ساتھ جنگ بندی کے معاملے پر بات چیت کی جا سکے،یرانی وفد آج رات اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا تاکہ ایران کے 10 نکاتی امن منصوبے کے تحت مذاکرات کیے جائیں۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ایرانی وفد کا یہ دورہ اس باوجود ہو رہا ہے کہ ایرانی عوام میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے اس سفارتی اقدام کو ناکام بنانے کی کوششوں کے حوالے سے شک و شبہات پائے جا رہے ہیں ایران اس امن منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سنجیدہ ہے اور پاکستانی قیادت کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اب تک پوسٹ ہٹانے کی وجہ یا اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

More posts