Baaghi TV

ایرانی عبوری وزیرِ دفاع مجید بن الرضا حملے میں شہید

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ذرائع کے مطابق ایران کے عبوری وزیرِ دفاع مجید بن الرضا اسرائیلی اور امریکی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجید بن الرضا نے سابق وزیرِ دفاع امیر نصیر زادہ کی شہادت کے دو روز بعد عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کی ہلاکت کے بعد ایران کی عسکری قیادت میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے۔
‎تاحال ایرانی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ تصدیق جاری نہیں کی گئی، جبکہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

More posts