اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
محمد اسحاق ڈار نے ٹیلی فونک گفتگو میں اس امر پر زور دیا کہ علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں تمام مسائل کا حل بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیےدونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے تحمل، دانشمندی اور سفارتی ذرائع کو بروئے کار لانا ناگزیر ہے۔
وینزویلا پر امریکی حملے کیخلاف ہمسایہ اور عالمی ممالک کا شدید ردعمل
خیبر پختونخوا ڈیجیٹل رسائی کے حوالے سے سب سے آگے ہے،پی ٹی اے
ہندتوا سوچ اور انتہا پسندی خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے،خواجہ آصف
