Baaghi TV

اسلام آباد ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے کے ٹائر سے سانپ لپٹ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے کے ٹائر سے سانپ لپٹ گیا

اسلام آباد ایئر پورٹ پر نجی طیارے سے سانپ لپٹنے پر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، طیارہ بے نمبر20پر پارک تھا جسے کراچی جانا تھا

سانپ کو طیارے کے قریب دیکھ کر نجی ایئرلائین کا عملہ خوف کا شکار ہوگیا، سی اے اے کے اہلکاروں نے سانپ کو لاٹھیوں مار کر رن وے سےدور جا پھینکا

بعد ازاں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہلکاروں نے سانپ کو ہلاک کر دیا، سانپ کی ایئر پورٹ پر موجودگی سے مسافر و جہاز کا عملہ خوف کا شکار ہو گیا تھا

More posts