Baaghi TV

اسلام آباد ایئرپورٹ پر سپریم کورٹ کے جج کے ساتھ مبینہ بدسلوکی

islamabad airport

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک معزز جج کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا ہے،

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی نجی ایئرلائن کی ایک پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق پرواز سے قبل ایئرپورٹ پر تعینات نجی ایئرلائن کے ڈیوٹی منیجر نے جج کے ساتھ غیر پیشہ ورانہ اور نامناسب رویہ اختیار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران ڈیوٹی منیجر کا طرزِ عمل قواعد و ضوابط اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کے منافی تھا، جس پر جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے اس مبینہ بدسلوکی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے، جبکہ واقعے کی تفصیلات سے متعلق اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

More posts