اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر مصدقہ قانونی وجہ کے بینکوں کو شہریوں کے اکاؤنٹس بند کرنے سے روک دیا
عدالت نے بغیر وجہ اپنی مرضی سے بنک اکاؤنٹ بلاک کرنے پر بنک اسلامی کو تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ، این سی سی آئی اے انکوائری کے دوران بنک کی جانب سے شہری کے اکاؤنٹ کو از خود بلاک کرنے کے خلاف کیس کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بنک مستقبل میں بغیر وجہ اکاؤنٹ بلاک کرکے شہریوں کو متاثر کرنے سے روکنے کے اقدامات اٹھائے اور تمام بنکوں کو گائید لائن جاری کرے جن میں واضع کرے بغیر مصدقہ قانونی وجہ یا ادارے کی ریکوسٹ کے اکاؤنٹ بلاک یا اس کے استعمال سے نہیں روکا جا سکے گا اسٹیٹ بنک احتیاطی تدابیر کے لیے میکنزم بنا سکتا ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ غیر ضروری کوئی اکاؤنٹ ہولڈرز متاثر نا ہو
