Baaghi TV

اسلام آباد میں بیوی کا شوہر اور دو بیٹیوں پر لوہے کے راڈ سے مبینہ قاتلانہ حملہ، مقدمہ درج

Mother, brother and sister killed in Nowshera

اسلام آباد کے علاقے نیول اینکر بیچ میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ پر خود اور اپنی دو بیٹیوں پر لوہے کے راڈ سے مبینہ قاتلانہ حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ ویمن اسلام آباد میں درج ایف آئی آر میں درخواست گزار اذان سعید احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی اہلیہ آمنہ سعید کافی عرصے سے ان کے ساتھ لڑائی جھگڑا اور مبینہ طور پر مارپیٹ کرتی رہی ہیں جبکہ بیٹیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔درخواست گزار کے مطابق تقریباً پانچ ماہ قبل مبینہ تشدد کے نتیجے میں ان کی دائیں آنکھ ضائع ہوگئی تھی، تاہم انہوں نے اپنی عزت اور بیٹیوں کی خاطر خاموشی اختیار کی۔ ان کا کہنا ہے کہ 15 جنوری اور 31 مئی 2026 کو بھی اہلیہ نے انہیں مبینہ طور پر لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث انہیں اسپتال میں زیر علاج رہنا پڑا۔ایف آئی آر کے مطابق 4 جولائی کو مبینہ طور پر اہلیہ نے لوہے کا راڈ لے کر شوہر اور دونوں بیٹیوں پر حملہ کیا۔ درخواست گزار کا الزام ہے کہ راڈ کے وار سے ان کے سینے، کمر اور ٹانگوں پر چوٹیں آئیں جبکہ بیٹیوں کو بچانے کے لیے آگے آنے پر ان کے بازوؤں پر بھی وار کیے گئے، جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔

پولیس کارروائی کے مطابق اطلاع ملنے پر اہلکار پمز اسپتال کی ایمرجنسی پہنچے، جہاں سعید احمد اور ان کی دونوں بیٹیاں ماہم اور مشعل عروج زیر علاج پائی گئیں۔ پولیس نے زخمیوں کے میڈیکل نقشے مرتب کرکے متعلقہ حکام کو بھجوا دیے۔درخواست گزار نے مزید الزام عائد کیا کہ اہلیہ نے مبینہ طور پر اسے دھمکا کر گھر اپنے نام کروا رکھا ہے جبکہ بینک کارڈز اور گاڑی کی چابی بھی اپنے قبضے میں رکھی ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 324 کے تحت جرم بنتا ہے، جس پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

More posts