Baaghi TV

اسلامی دنیا کے درمیان اختلافات سے صرف صہیونی ریاست فائدہ اٹھا رہی ہے،ایرانی صدر

israel

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عیدالفطر کے موقع پر اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا کسی بھی برادر ملک سے کوئی تنازع نہیں۔

اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی دنیا کے درمیان اختلافات سے صرف صہیونی ریاست فائدہ اٹھا رہی ہے، اس لیے اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے عید کے موقع پر دعا کی کہ مسلم ممالک کے درمیان یکجہتی پیدا ہو اور سب مل کر امن و استحکام کے لیے کام کریں۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ موجودہ جنگ ایران پر مسلط کی گئی ہے اور ملک صرف دفاعی اقدامات کر رہا ہے ایران اس وقت تک اپنی دفاعی کارروائیاں جاری رکھے گا جب تک ضرورت محسوس ہوگی، جبکہ امریکا اور اسرائیل کے اقدامات کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیا، ایرا ن مذاکرات کے عمل میں شامل تھا، لیکن اسی دوران حملے کیے گئے، جس کے باعث صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔

ایران کا ڈیاگو گارشیا فوجی اڈے پر میزائل حملوں کی تردید

امریکی ویب سائٹ کا جنگ کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان خفیہ رابطوں کا انکشاف

سعود ی عرب کی ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت

More posts