اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے 80 سے زائد لڑاکا طیاروں نے ایران کی فوجی تنصیبات اور میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ان فضائی کارروائیوں کے دوران وسطی ایران اور دارالحکومت تہران کے قریب متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کا مقصد ایران کی فوجی صلاحیت اور میزائل لانچنگ نظام کو نقصان پہنچانا تھا۔
اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ کارروائیوں کے دوران مخصوص فوجی تنصیبات اور اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا تاہم نقصانات کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
اسرائیل کا دعویٰ، 80 سے زائد لڑاکا طیاروں سے ایران کی فوجی تنصیبات پر حملے
