Baaghi TV

سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا امکان مشروط کر دیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی کو اس وقت تک تسلیم نہیں کیا جاسکتا جب تک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی۔

باغی ٹی وی : ریاض میں سعودی مجلس شوری کا سالانہ اجلاس ہوا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خصوصی شرکت کی، خطاب میں محمد بن سلمان نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کا حل یہی ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے اور اسرائیل کو فلسطینی علاقوں پر قابض و متصرف ہونے سے باز رکھا جائے۔

محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب فلسطینی علاقوں میں ایک آزاد و خود مختار ریاست قائم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اس ریاست کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہونا چاہیے اس حوالے سے سعودی عرب کی پالیسی غیر لچک دار ہے، اسرائیل کو فلسطینی ریاست کا وجود تسلیم کرنا ہی پڑے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان بات چیت حتمی مرحلے میں تھی اور سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری مکمل کرلی تھی کہ حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا اور اُس کے جواب میں اسرائیلی فورسز نے فلسطین پر حملہ کر دیا-

More posts