Baaghi TV

اسرائیلی صدر کی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کو دورہ اسرائیل کی دعوت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے صدر رووین ریولین نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات قائم ہونے کے بعد ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو اسرائیل کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے

اسرائیل کےصدر ریولین نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیئٹر پرمتحدہ عرب امارات کے ولی عہد کو بھیجے گئے دعوت نامے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں کہا ہے کہ میں بہت پرامید ہوں کہ دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے معاہدے سے خطے کے عوام کے مابین باہمی اعتماد میں اضافے میں مدد ملے گی۔

اسرائیلی صدر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں استحکام اور اقتصادی خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے دو دن بعد ہی گورنر پنجاب کا دورہ دبئی

خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

پاک اسرائیل تعلقات ، فوائد و نقصانات کا ایک تاریخی جائزہ از طہ منیب

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

یو اے ای اسرائیل معاہدہ،ترکی کے بعد پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

پاکستان اسرائیل کو اگر تسلیم کر بھی لے تو….جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

قبل ازیں متحدہ عرب امارات.اسرائیل سفارتی تعلقات کے اثرات آنے لگے، کورونا وائرس تحقیق پر’اسٹریٹجک تجارتی معاہدہ’،اطلاعات کے مطابق اماراتی اپیکس نیشنل انویسٹمنٹ کمپنی نے ٹیسٹنگ ڈیوائس سمیت کورونا وائرس سے متعلق تحقیق اور ترقی پر تعاون کے لیے اسرائیل کی تیرا گروپ کے ساتھ ‘اسٹریٹجک تجارتی معاہدے’ پر دستخط کردیے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرکاری خبررساں ادارے ڈبلیو اے ایم (ویم) نے اپیکس کے چیئرمین خلیفہ یوسف خورے کے بیان کو نقل کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاہدے کو نوول کورونا وائرس پر تحقیق اور مطالعہ کی تقویت سے انسانیت کی خدمت کے لیے اماراتی اور اسرائیلی کاروباری شعبوں کے مابین تجارت، معیشت اور مؤثر شراکت داری کا آغاز کرنے والا پہلا کاروباری (معاہدہ) سمجھا جارہا ہے۔

اسرائیل، عرب امارات ڈیل ،غلط کیا ہوا، مبشر لقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

More posts