Baaghi TV

دہشت گردی میں شہید ہونے والے 14 افراد کی نماز جنازہ

مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کے واقع میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ایف سی بلوچستان اور سیکورٹی گارڈز کے 14 اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ آواران ملیشیاء کیمپ لسبیلہ میں اداکی گئی۔ نماز جنازہ میں اعلی حکام نے شرکت کی۔ شہدا کی میتیں ایمبولینسوں کے ذریعے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔

More posts