Baaghi TV

لڑکیوں کو اغوا. جسم فروشی کروا کرویڈیو انٹرنیٹ پراپلوڈ کر کے ڈالر کمانیوالا گروہ بے نقاب

نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

لڑکیوں کو اغوا کر کے جسم فروشی کروا کر ویڈیو انٹرنیٹ پراپلوڈ کر کے ڈالر کمانیوالا گروہ بے نقاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی سے جسم فروش مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے جس کے دوران لڑکیوں کے اغوا کاروں کا بین الصوبائی گروہ بے نقاب ہوا،گروپ کے تین کارندوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا

ملزمان لاہور سمیت دیگر شہروں سے لڑکیوں کو اغوا کرتے اور پنڈی جا کر ان سے جسم فروشی کرواتے ہیں، نہ کرنے پر تشدد کیا جاتا ہے، فحش ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے،لاہور کی 13 سالہ فائزہ کو جنرل ہسپتال کے قریب سے اغوا کیا گیا اور اسے پنڈی لے جایا گیا ، فائزہ نے فون کر کے بھائی کو بتایا کہ اسکو کن لوگوں نے اغوا کیا اور کہاں رکھا ہوا ہے، فائزہ نے یہ بھی بتایا کہ جس گھر میں رکھا ہوا ہے وہ زناکاری کا اڈہ ہے،فحش ویڈیوز بھی بناتے ہیں اور انٹرنیٹ پر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس سے ڈالر آئیں گے، لڑکیوں کے ساتھ بدفعلی بھی کروائی جاتی ہے، واقعہ کا مقدمہ لاہور میں درج ہے، تین ملزمان پنڈی سے گرفتار کر لئے گئے ہیں

گروپ کے دوسرے ارکان میں نجم السحر،شبانہ کوثر،مریم،عروج ،جویریہ،ارسہ سلیم شامل ہیں گروہ کے دیگر ممبران کمسن لڑکیوں کو اغوا کر کے ان سے جسم فروشی کرواتے ہیں، عبدالرحمان نامی ملزم پر راولپنڈی میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان لڑکیوں کی برہنہ ویڈیو بنا کر انٹر نیٹ پر فروخت بھی کرتے تھے، لڑکیوں کے اغوا میں نجی ہوٹل کا ملازم ابرار اور شاہد درزی بھی شامل تھے، ملزم رضوان نواز،نعیم شہزاد،ابرار کی گرفتاری کے لیے سپیشل یونٹ راولپنڈی روانہ ہو گیا ہے، ملزمان قانون سے بچنے کے لیے،اغوا شدہ لڑکیوں کا گروہ کے ممبران سے فرضی نکاح کرواتے تھے لڑکیوں کو بلیک میل بھی کیا جاتا،اور ان کو نشہ دیا جاتا ملزمان میں خواتین بھی شامل ہیں

عوامی حلقوں نے ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے افراد اور پولیس ملازمین کے خلاف بھی بلا تفریق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جو ملزمان کو تحفظ فراہم کرتے تھے

 پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”

جسم فروشی کے اڈے سے غیر ملکی لڑکیاں کروائی گئیں بازیاب

More posts