Baaghi TV

لاہور ہائیکورٹ میں چکوال فائرنگ واقعہ پر جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی ہنگامی درخواست دائر

lahore high court

لاہور ہائیکورٹ میں چکوال فائرنگ واقعہ پر جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی ہنگامی درخواست دائرکر دی گئی

9 سالہ ہانیہ احمد کے قتل اور اہلِ خانہ کے زخمی ہونے پر عدالتی تحقیقات کی استدعا کی گئی،جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی معاونت سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا،چکوال واقعہ پولیس کی مبینہ اندھا دھند فائرنگ کا نتیجہ قراردیا گیا،درخوااست میں کہا گیا کہ سی سی ڈی کے خلاف 2025 سے اب تک 924 سے زائد ہلاکتوں کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے،ہانیہ احمد کا قتل ایک الگ واقعہ نہیں بلکہ سنگین ادارہ جاتی مسئلے کی علامت ہے،سی سی ڈی کی کارروائیوں پر شفافیت اور احتساب کے فقدان کا الزام ہے،سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے حاضر یا ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی،اسکاٹ لینڈ یارڈ کی فرانزک اور تکنیکی معاونت شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا،تمام ذمہ دار سی سی ڈی اہلکاروں کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے کی درخواست کی گئی،سی سی ٹی وی فوٹیج، وائرلیس لاگز اور اسلحہ ریکارڈ محفوظ بنانے کی استدعا کی گئی،

محمد اظہر صدیق ایڈوکیٹ کا کہناتھا کہ ہانیہ احمد کے قتل کی غیر جانبدار تحقیقات ناگزیر ہیں،بچے کی ہلاکت کے بعد آزاد عدالتی تحقیقات ہی عوامی اعتماد بحال کر سکتی ہیں، سی سی ڈی کے لیے واضح اور انسانی حقوق سے ہم آہنگ قواعدِ استعمالِ طاقت مرتب کرنے کا مطالبہ کیا گیا،

More posts