لاہور ہائیکورٹ ،پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والے انسداد دہشت گردی ترمیم بل کی منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی
جسٹس امجد پرویز نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ،جسٹس امجد پرویز نے کہا کہ جب یہ بل کی تیاری کی جارہی تھی میں اس وقت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تھا ،عدالت نے فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی ،یوسف وائیں ایڈووکیٹ نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی ترمیم بل 2026 غیر قانونی ہے،ٹرائل میں جج ،پراسکیوشن،گواہ کے نام اور چہرے سامنے نہیں ہونگے یہ شق خلاف آئین ہے عدالت پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ ترمیم بل کو غیر قانونی قرار دے
