Baaghi TV

الیکشن کمیشن کی پٹیشن کے دوران چیف جسٹس پی ٹی آئی کے وکیل پر برہم

الیکشن کمیشن کی پٹیشن پر چیف جسٹس کی جانب سے فیصلہ لکھوانے کے دوران پی ٹی آئی وکیل مشعل یوسفزئی نے بولنا شروع کر دیا ، جس پر چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مشعل یوسفزئی کو ٹوکا اور کہا کہ ہم حکمنامہ لکھوا رہے ہیں مداخلت نہ کریں،پھر سوال کیا کہ آپ کون ہیں کیا آپ وکیل ہیں؟ جا کر اپنی نشست پر بیٹھیں، آپ نے تعلیم کہاں سے حاصل کی ہے؟اٹارنی جنرل نے مداخلت کر کے کہا کہ مشعل یوسفزئی سپریم کورٹ وکیل نہیں ان کا بولنا نہیں بنتا، چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل کو خبردار کیا اور کہا کہ دوبارہ مداخلت کی تو توہین عدالت کا نوٹس دینگے۔

More posts