Baaghi TV

چیف کمشنر اسلام آباد کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ یہاں کوئی پراسیکیوشن برانچ نہ ہو تو کیا کہہ سکتے ہیں

چیف کمشنر اسلام آباد کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد

چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی وزارت قانون نے کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کی چیف کمشنر اور چیئرمین سی ڈی اے تقرری درست قرار دے دی ،عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق چیف کمشنر سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ہیں اور ممبر ہی چیئرمین سی ڈی اے ہوتا ہے ،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے آرڈیننس میں درج ہے چیف کمشنر سی ڈی اے بورڈ کا ممبر ہوگا، وفاقی حکومت کسی بھی بورڈ ممبر کو چیئرمین، وائس چیئرمین اور مالیاتی مشیر مقرر کرسکتی ہے،

درخواست گزار ریاض حنیف راہی نے کہا کہ وزارت قانون کے جواب میں چار نقائص ہیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ابھی اسٹبلشمنٹ ڈویژن، سی ڈی اے اور کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کے جوابات کا انتظار ہے،عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ دلائل محفوظ رکھیں، آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ آئیں،عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے تک ملتوی کردی

اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

اگر کلب کوریگولرائزکر دینگے توجو عام آدمی کا گھربن گیا اس کو کسطرح گرا سکتے ہیں؟ عدالت

گھر غیر قانونی ہے تو کارروائی کریں،عدالت کا اہم شخصیت کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضہ کیس پر حکم

More posts