Baaghi TV

کب سے پڑے ہو زمین پر

عنوان ۔ زمانے
میرے قریب کھڑے اک شاعر نے کہا ارے او خانی
کب سے پڑے ہو زمین پر
آو میرے ساتھ میں تمہیں
مشہور معروف شاعر بنا دوں
بولا میں
ارے او کم بخت
تو میرے پاؤں کے تلوں کی پہلی جلد کی پہلی تہہ کے ساتھ
سر رگڑنے کی کوشش نہ کرنا
بڑی مشکل سے سمٹ کر لیتا ہوا ہوں زمیں پر
اس کے باوجود
میرے پاؤں حد زمین سے باہر نکل جاتے ہیں
ارے او کم بخت
میں کروٹ اس خوف سے نہیں بدلتا
کہ تمہاری جانب اندھیرا ہو جائے گا
او کم بخت
میں بیٹھتا اس خوف سے نہیں کہ
میرا سر حد افلاک سے آگے نکل جاتا ہے
ارے او کم بخت
میں کھڑا اس خوف سے نہیں ہوتا کہ
کل زمانے میرے پاؤں پر
بستیاں آباد کریں گے

More posts