کالعدم ایکشن کمیٹی کا انتشاری اور شرپسند ایجنڈا ایک بار پھر آشکار ہو گیا
نیلم میں پولنگ اسٹیشن پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کیجانب سے خواتین کیساتھ بدتمیزی کرنے کا شرمناک واقعہ پیش آیا کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی جانب سے پولنگ کے دوران رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، انتشاری ٹولہ آزاد جموں و کشمیر میں عوامی حق رائے دہی کے عمل کو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے سبوتاژ کرنا چاہتا ہے مسلح شرپسندوں کا اصل مقصد بیرونی آقاؤں کی ایما پر آزاد جموں و کشمیر میں پر امن ماحول خراب کرنا ہے خواتین اور صحافیوں کو ہراساں کرنے سے کالعدم انتشاری کمیٹی کے مکروہ کرداروں کا اصل ایجنڈا کھل کر آشکار ہو چکا ہے
