Baaghi TV

حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت

pakistan

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہر صورت 26 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کے کام کی رفتار کاجائزہ لیا جبکہ ترجمان کے مطابق حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہر صورت 26 ستمبر 2023 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کمیٹیوں کو 27 ستمبر کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے جلد عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کردیا ہے اور الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ اب حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہوگی اور حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کرنےکا مقصد جلد الیکشن ممکن بنانا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سینئر اداکارہ ممتاز بیگم کے اعزاز میں فلمسٹار شاہد کے گھر تقریب
سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ 14 دسمبر رکھا تھا تاہم الیکشن کمیشن کے حکام نے عام انتخابات کے سلسلے میں ملکی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی جس میں تمام سیاسی رہنماؤں نے الیکشن کا انعقاد جلد سے جلد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

More posts