کراچی میں پولیس نے گھروں میں واردات کرنے والے ڈاکوؤں اور ماسیوں کے خلاف کارروائی کے لیے تفصیلی فہرست جاری کی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے کرمنلز کا ریکارڈ جاری کیا ہے، جس میں پنک بک اور ڈیفنس کے علاقوں میں وارداتیں کرنے والی ماسیوں اور ڈاکوؤں کی تفصیلات شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلو بک کا ریکارڈ ایسے گروہوں پر مشتمل ہے جو گھروں میں ڈکیتیاں کرتے ہیں۔ اس فہرست میں وارداتوں میں ملوث 270 ملزمان کے نام شامل ہیں اور 154 ماسیوں کے نام اور تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔
ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے بتایا کہ بنگلوں میں وارداتیں کرنے والی ماسیوں کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے، جبکہ فہرست میں ڈیفنس کے علاقوں میں گھروں میں واردات کرنے والے اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔