کرک: تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے پہاڑی علاقے غول بانڈہ، بہادر خیل کے قریب پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پولیس موبائل کا ڈرائیور شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں مجموعی طور پر 7 اہلکار زخمی ہوئے تھے، جن میں ڈرائیور واجد بھی شامل تھے۔ تاہم ڈرائیور واجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔دیگر 6 زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور واقعے میں مزید کسی جانی نقصان سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی بھی مزید سخت کردی گئی ہے۔
