Baaghi TV

کشمیری جوانوں کو منشیات کا عادی بنانے کیخلاف آواز اٹھانے پر بھارتی فوج کا خاتون کے گھر پر دھاوا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے تحریک آزادی کشمیر کو کمزور کرنے اور کشمیری نوجوانوں کے عسکریت سے ہٹانے کے لئے منشیات کا ہربہ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سائلو پور کی خاتون نگہت بشیر نے جب بھارتی فوج کی جانب سے نوجوانوں کو منشیات دینے پر آواز بلند کی تو بھارتی فوج نے انکے گھر پر چھاپہ مارا اور انکے خاندان کے افراد پر تشدد کیا، انکے گھر میں توڑ پھوڑ کی،

نگہت بشیر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں آواز اٹھانا جرم بن گیا، میرے کزنز کو مارا گیا ان پر تشدد کیا گیا، میرے والد دل کے مریض ہیں، انکو ابھی ابھی ہارٹ اٹیک ہوا ہے ان پر بھی تشدد کیا،میرے ساتھ بدتمیزی کی گئی، میں نے کہا کہ کونسی غلطی سی کی ہے؟

بھارت کشمیری نوجوانوں کو منشیات کے ذریعہ تباہ کررہا ہے اور کشمیر کی تحریک آزادی کو دبانے کے لئے ان کی زندگیاں داؤ پر لگائی جار ہی ہے، بھارت نے تحریک آزادی کو دبانے کے لئے کشمیری نوجوانوں میں منشیات بانٹنا شروع کر دی تا ہم کشمیری نوجوان بھارت کے جھانسے میں نہیں آ رہے

بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو تباہ کرنے کے لئے نیا ہتھکنڈا تیار کر لیا،فوجی کیمپوں کے ذریعے منشیات کو فروغ دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،ناپختہ ذہن نوجوانوں کو ورغلا کر منشیات کا عادی بنایا جا رہا ہے ، بھارت نے اپنی فوج کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں ایک خطرناک کھیل کا آغاز کیا ہے ، کشمیری نوجوانوں کو تباہ کرنے کے لئے وادی میں سرکاری سرپرستی میں بے دریغ منشیات پھیلائی جا رہی ہے ،یہ منشیات فوجی کیمپوں کے ذریعے پھیلائی جاتی ہے ۔

حریت رہنما بھی اس معاملے پر آواز بلند کر چکے ہیں، دوسری جانب بھارتی فوج اور پولیس ڈھٹائی کے ساتھ منشیات کا الزام پاکستان پر عائد کر دیتی ہے اور کہتی ہے کہ پاکستان عسکریت پسندون کی مدد منشیات کے ذریعے کر رہا ہے

More posts