Baaghi TV

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے اہم مشاورت، سیاسی رہنماؤں کی وزیراعظم ہاؤس آمد

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے طلب کیے گئے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما اور آزاد کشمیر کی قیادت وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئی۔ اجلاس میں آزاد کشمیر میں نئی حکومت کے قیام، آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور دیگر اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔

سینیٹر رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، جبکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے۔ نو منتخب اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری طارق فاروق اور ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

ٹیکنوکریٹ نشست پر منتخب رکن آزاد کشمیر اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے اہم مشاورت ہوگی اور حکومت سازی کے مختلف امور پر قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اجلاس میں نئی حکومت کے قیام کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل، اہم عہدوں پر تقرریوں اور آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی غور متوقع ہے۔

More posts