Baaghi TV

خادم رضوی کی رہائی کا حکم مگر ان کی خواہش پوری نہ ہو سکی

تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی کی رہائی کا حکم عدالت نے دے دیا تا ہم وہ ایسے وقت میں رہا ہو رہے ہیں جب آسیہ مسیح پاکستان سے جا چکی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہو رہائیکورٹ نے خادم حسین رضوی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے، خادم حسین رضوی کو آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف احتجاج کے بعد نظر بند کیا گیا تھا، حکومت نے کہا تھا کہ حفاظتی تحویل میں لے رہے ہیں، آج عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا. خادم حسین رضوی نے آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف احتجاج کیا تھا اسوقت احتجاج آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف کیا گیا تھا اور صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران املاک کا بھی نقصان ہوا احتجاج کرنے والوں‌کا مطالبہ تھا کہ آسیہ مسیح کو دوبارہ گرفتار کیا جائے اور اسے پاکستان سے باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے، حکومت نے دھرنا دینے والوں سے مذاکرات کئے اور دھرنا ختم ہونے کے بعد خادم حسین رضوی کو نظر بند کر لیا، اب خادم رضوی تو رہا ہوں گے لیکن آسیہ مسیح پاکستان میں نہیں .وہ بیرون ملک جا چکی ہے. خادم رضوی کی آسیہ مسیح کو بیرون ملک نہ بھجوانے کی خواہشن پوری نہ ہو سکی

More posts