Baaghi TV

خامنہ ای کا انجام بھی صدام حسین جیسا ہوسکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

army

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو سنگین دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملے اور جنگی جرائم جاری رکھے تو ان کا انجام عراق کے سابق صدر صدام حسین جیسا ہو سکتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک سکیورٹی اجلاس کے دوران وزیر دفاع کاتز نے کہا کہ میں ایرانی آمر کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اسرائیلی شہریوں پر میزائل برسا کر جنگی جرائم کا سلسلہ بند کرے اگر وہ یہی راستہ اپنائے گا تو اس کا انجام بھی اس ہمسایہ ملک کے آمر جیسا ہوگا، جس نے اسرائیل کے خلاف یہی روش اختیار کی تھی-

خوراک کے انتظار میں کھڑے شہریوں پر اسرائیلی حملے ، مزید 47 فلسطینی شہید

کاتز نے انکشاف کیا کہ ایک روز قبل اسرائیلی فورسز نے تہران میں ایرانی ریاستی نشریاتی ادارے ”آئی آر آئی بی“ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا انہوں نے عندیہ دیا کہ ایرانی حکومت کے دیگر شہری ادارے بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں آ سکتے ہیں،ہم آج بھی تہران میں حکومتی اور عسکری اہداف کو نشانہ بنائیں گے میں تہران کے شہریوں سے کہتا ہوں وہ ان علاقوں سے نکل جائیں جن کے بارے میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے فارسی زبان میں ہدایات جاری کی ہیں یہ ان کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔

واضح ہے کہ عراق کے سابق صدر صدام حسین کی جانب تھا، جنہیں 2003 میں امریکا نے معزول کیا، صحرائی پناہ گاہ سے گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں پھانسی دی گئی۔

جی 7سیون اجلاس: ٹرمپ کیجانب سے ملاقات سے انکار ،مودی اور بھارتی میڈیا شدید مایوس

More posts