Baaghi TV

پی ایس ایل 11 فائنل: حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی کا ٹاکرا جاری

sports

‎پاکستان سپر لیگ (PSL) کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل میں حیدرآباد کنگز مین نے زبردست فائٹ بیک کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ایک معمولی ہدف کا دفاع کرتے ہوئے، کنگز مین کے باؤلرز نے آغاز ہی میں پشاور زلمی کو شدید دباؤ میں ڈال دیا۔
پشاور زلمی کی اننگز آغاز ہی میں لڑکھڑا گئی اور محض 33 رنز پر اس کی 3 اہم وکٹیں گر گئیں۔ ان ابتدائی کامیابیوں نے حیدرآباد کنگز مین کو میچ میں واپس لا کھڑا کیا ہے۔ کنگز مین کے باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کے ذریعے رنز کی رفتار کو بریک لگا دی ہے اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔
اب پشاور زلمی کو ہدف کے تعاقب کے لیے ایک مشکل چیلنج کا سامنا ہے، جہاں انہیں اپنی اننگز کو سنبھالنے اور جیت کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے ایک بڑی شراکت داری کی ضرورت ہے۔

More posts