Baaghi TV

لاہور ہائیکورٹ نے فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی

pti

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست غیر ضروری قرار دے کر نمٹا دی اور درخواست گزار کے وکیل کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی نے صنم جاوید کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فلک جاوید کو رہائی کے بعد غیر قانونی طور پر دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ اسے 4 مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے فلک جاوید کو بازیاب کرا کے رہائی کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فلک جاوید کو انسداد دہشت گردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر دے رکھا ہے اور آج انہیں دو مرتبہ عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ درخواست کس طرح قابلِ سماعت ہے؟ عدالت نے ہدایت کی کہ وکیل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں۔

جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیے کہ عدالت ریمانڈ کیس کا فیصلہ نہیں کر رہی، اگر ریمانڈ کو چیلنج کرنا ہے تو فلک جاوید کو دیے گئے ریمانڈ کو چیلنج کریں۔ عدالت کی ہدایت پر درخواست کو نمٹا دیا گیا۔

More posts