Baaghi TV

حیدرآباد پولیس نے ٹک ٹاکر زینب کوئین کو گرفتار کرلیا

حیدرآباد: سانگھڑ سے تعلق رکھنے والی اور زینب کوئین کے نام سے مشہور ٹک ٹاکر زینب شیخ کو حیدرآباد پولیس نے لطیف آباد نمبر 8 میں جوہریہ اسکوائر کے ایک فلیٹ سے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق زینب شیخ کی گرفتاری 27 اکتوبر کو ہیرآباد سٹی گیٹ کے قریب پیش آنے والے فلیٹ میں آتشزدگی کے واقعے کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے۔متاثرہ شہری ماجد عباسی کے مطابق کچھ شرپسند افراد، جن میں بلال آرائیں، زینب اور دیگر نامعلوم افراد شامل تھے، مبینہ طور پر نشے کی حالت میں اس کے فلیٹ میں داخل ہوئے، توڑ پھوڑ کی اور بعدازاں فلیٹ کو آگ لگا دی۔ماجد عباسی کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 3 قرآن پاک کے نسخے شہید ہوئے، جبکہ لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔متاثرہ شہری کے مطابق واقعے کے پورے محلے اور پلازہ کے چوکیدار گواہ ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کا پیچھا کرنے کے دوران جامشورو کے مقام پر ملزمان نے اس پر فائرنگ بھی کی اور فرار ہوگئے۔پولیس نے زینب شیخ کو گرفتار کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ دیگر مبینہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

More posts