Baaghi TV

لاہور ہائیکورٹ نے پارکنسن کے مریض ڈاکٹر ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی

lahore high court

لاہور ہائیکورٹ نے پارکنسن کے مریض ڈاکٹر ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی

جسٹس محمد امجد رفیق نے "کمزوری” کو ضمانت کی مستقل اور خودمختار قانونی بنیاد قرار دے دیا،عدالت نے کہا کہ بیماری اور جسمانی کمزوری ضمانت کے لیے الگ الگ قانونی بنیادیں ہیں،جیل رپورٹ میں جسمانی کمزوری ثابت ہو جائے تو بیماری کی شدت جانچنا ضروری نہیں،جسمانی کمزوری، بڑھاپا یا معذوری ضمانت کے لیے مؤثر قانونی بنیاد بن سکتی ہے، انسانی وقار، مساوات اور تناسب کے اصول ضمانت کے فیصلوں میں مقدم ہیں،جیل کی سختیاں کمزور اور معذور افراد کے لیے زیادہ اذیت کا باعث بن سکتی ہیں،کمزور اور معذور افراد کو غیر ضروری جسمانی اذیت سے بچانا انصاف کا تقاضا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر افتخار احمد کو 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا،ملزم کے خلاف تھانہ سبززار پولیس نے زخمی اور تشدد کرنے کا مقدمہ درج کررکھا ہے

More posts