Baaghi TV

ویزے کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنیوالا انسانی سمگلر گرفتار

fia arrest

ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ لاہور نے بڑی کارروائی کی اور ویزے کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا

ملزم نے بیرون ممالک نوکری کا جھانسہ دیکر عام شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورے۔ ملزم بیرون ملک کینیڈا ملازمت کے نام پر 30-25 لاکھ روپے شہریوں سےوصول کر رہا تھا۔ملزم محمد اشرف کو لاھور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم محمد اشرف کو پہلے سے گرفتار آف لوڈ ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ملزم کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس، کینیڈا کی جعلی ویزہ سٹیکرز، شناختی کارڈز، تعلیمی اسناد برآمد کر لی گئی۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ویزا فراڈ میں ملوث انسانی سمگلرز کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔جعلی سفری دستاویزات بنانے والے ایجنٹوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

عادل راجہ کو بڑی رقم پہنچ گئی، پٹھان فلم سے تعلق

پاکستان مخالف بیانیہ؛ میجر (ر) عادل راجہ کی پنشن مکمل طور پر روک دی گئی

پاک فوج کے حاضرسروس افسر نے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا ہ

عادل راجہ کے بارے میں اصلیت قوم کو بتائی

More posts