Baaghi TV

لاہور،گھریلوناچاقی،ملزم کی فائرنگ،بیوی کی موت،سالی زخمی

لاہور کے علاقے مناواں میں گھریلو ناچاقی ایک المناک واقعے میں تبدیل ہوگئی جہاں شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق جبکہ سالی زخمی ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم نے طیش میں آکر اپنی اہلیہ اور سالی پر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے 40 سالہ ثمینہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ان کی بہن زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے

More posts