Baaghi TV

لاہور میں ایسا کیا ہوا کہ نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا

لاہور میں ایسا کیا ہوا کہ نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے چوہنگ میں درندگی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے،انیس سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے زندہ جلا دیا

نوجوان اعظم کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس کے مطابق نوجوان اعظم چوہنگ میں فیکٹری ملازم تھا ،نوجوان گزشتہ رات گھر سے نکلا تو کسی نے اسی آگ لگا دی

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نوجوان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کے کاروائی کا آغاز کر دیا. مقدمہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، شوکت علی نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس کے بیٹے کو کسی نے زندہ جلا دیا ہے اسکے جسم پر جلے ہوئے نشانات موجود ہیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے.،

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،

More posts