Baaghi TV

امریکا کی ٹاپ پارٹی یونیورسٹیوں کی فہرست جاری، نیویارک کی صرف دو جامعات شامل

نیویارک: امریکا میں 2026 کی بہترین ’’پارٹی اسکولز‘‘ یعنی تفریح، نائٹ لائف اور طلبہ کی پارٹی سرگرمیوں کے حوالے سے مشہور جامعات کی نئی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے، جس میں نیویارک ریاست کی کارکردگی انتہائی کمزور رہی اور صرف دو جامعات ٹاپ 50 میں جگہ بنا سکیں۔

تعلیمی تحقیق سے متعلق ویب سائٹ نِچ (Niche) کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں امریکا بھر کی ایک ہزار 400 سے زائد جامعات کا جائزہ لیا گیا۔ درجہ بندی کے لیے طلبہ سے ان کی جامعات میں نائٹ لائف، یونانی تنظیموں ، بارز تک رسائی اور مجموعی پارٹی ماحول سمیت مختلف عوامل کے بارے میں رائے لی گئی۔فہرست کے مطابق فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی نے امریکا کی نمبر ایک پارٹی یونیورسٹی کا اعزاز حاصل کیا۔ یونیورسٹی اپنی بھرپور نائٹ لائف اور طلبہ کی سرگرمیوں کے باعث پہلے نمبر پر رہی۔ٹولین یونیورسٹی دوسرے، یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن تیسرے، یونیورسٹی آف ڈیٹن چوتھے اور یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا (USC) پانچویں نمبر پر رہی۔پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی، جو حال ہی میں دو برادریوں (fraternities) سے متعلق مبینہ کوکین اسمگلنگ کیس کے باعث خبروں میں رہی، اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔نیویارک ریاست کے حوالے سے سائراکیوز یونیورسٹی نے 14ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ SUNY Albany کو 45ویں نمبر پر رکھا گیا۔ یوں نیویارک کی صرف یہی دو جامعات امریکا کی ٹاپ 50 پارٹی اسکولز کی فہرست میں شامل ہوسکیں۔فہرست میں اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی ساتویں، جارجیا یونیورسٹی آٹھویں، ویسٹ ورجینیا یونیورسٹی نویں اور الینوائے یونیورسٹی دسویں نمبر پر رہی۔

نِچ کے مطابق 2027 کی ’’ٹاپ پارٹی اسکولز‘‘ درجہ بندی طلبہ کے جائزوں اور نائٹ لائف سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ بہترین پارٹی جامعات میں کیمپس کے اندر اور باہر تفریح کے متنوع مواقع موجود ہوتے ہیں اور طلبہ اپنے ساتھیوں کو خوش مزاج، دوستانہ اور پارٹی سرگرمیوں میں دلچسپی رکھنے والا قرار دیتے ہیں۔

ٹاپ 50 پارٹی اسکولز
1۔ فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی
2۔ ٹولین یونیورسٹی
3۔ یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن
4۔ یونیورسٹی آف ڈیٹن
5۔ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا
6۔ پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی
7۔ اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی
8۔ یونیورسٹی آف جارجیا
9۔ ویسٹ ورجینیا یونیورسٹی
10۔ یونیورسٹی آف الینوائے
11۔ مورگن اسٹیٹ یونیورسٹی
12۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس
13۔ یونیورسٹی آف الاباما
14۔ سائراکیوز یونیورسٹی
15۔ ہاورڈ یونیورسٹی
16۔ ٹیکساس سدرن یونیورسٹی
17۔ مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی
18۔ سان ڈیاگو اسٹیٹ یونیورسٹی
19۔ انڈیانا یونیورسٹی
20۔ اوہائیو یونیورسٹی
21۔ میامی یونیورسٹی، اوہائیو
22۔ یونیورسٹی آف میامی، فلوریڈا
23۔ کلارک اٹلانٹا یونیورسٹی
24۔ فلوریڈا اے اینڈ ایم یونیورسٹی
25۔ یونیورسٹی آف کولوراڈو
26۔ یو سی سانتا باربرا
27۔ یونیورسٹی آف مسیسیپی
28۔ یونیورسٹی آف مشی گن
29۔ یونیورسٹی آف آئیووا
30۔ ٹینیسی اسٹیٹ یونیورسٹی
31۔ یونیورسٹی آف ٹمپا
32۔ یونیورسٹی آف پنسلوانیا
33۔ لیہائی یونیورسٹی
34۔ پروویڈنس کالج
35۔ یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا
36۔ کلیمسن یونیورسٹی
37۔ یونیورسٹی آف ورجینیا
38۔ واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی
39۔ یونیورسٹی آف کنساس
40۔ ٹیمپل یونیورسٹی
41۔ مورہاؤس کالج
42۔ جیمز میڈیسن یونیورسٹی
43۔ یونیورسٹی آف ڈیلاویئر
44۔ نارتھ کیرولائنا اے اینڈ ٹی
45۔ SUNY Albany
46۔ ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی
47۔ یونیورسٹی آف فلوریڈا
48۔ ٹیکساس اسٹیٹ یونیورسٹی
49۔ وینڈربلٹ یونیورسٹی
50۔ یونیورسٹی آف ایریزونا

رپورٹ کے مطابق فہرست میں نیویارک کی محدود نمائندگی نے خاص طور پر توجہ حاصل کی، کیونکہ ریاست کی ہزاروں جامعات اور کالجز میں سے صرف سائراکیوز یونیورسٹی اور SUNY Albany ٹاپ 50 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں

More posts