لاہور: سبزہ زار کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ماں نے مبینہ طور پر اپنے 26 روزہ نومولود بیٹے کو پلاسٹک کے شاپر میں ڈال کر گندے نالے میں پھینک دیا، جس کے نتیجے میں بچے کی موت واقع ہوگئی۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق نومولود بچے کو مبینہ طور پر گندے نالے میں پھینکا گیا، جہاں سے اس کی لاش مردہ حالت میں برآمد ہوئی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ملوث خاتون شمسیلہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف اقدامِ قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے نومولود کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے پر سامنے آئیں گے۔
