اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے راول جھیل کنارے پاکستان نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیرقانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
نیول سیلنگ کلب کی عمارت گرانے کا فیصلہ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا ،سابق نیول چیف ظفر محمود عباسی کے خلاف مس کنڈکٹ اور فوجداری کارروائی کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا گیا،2022 کے سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے سنگل بنچ کا فیصلہ ڈویژن بنچ نے کالعدم قرار دیا ،جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس شاہ رخ ارجمند نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف درخواستیں منظور کر لیں۔
